آرمی چیف سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین کی ملاقات

آرمی چیف سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین کی ملاقات
آرمی چیف سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین کی ملاقات

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اور اس کے اپنے بہترین مفاد میں ہے۔

افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین کریم خلیلی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور پاک افغان تعلقات پر آرمی چیف کے وژن کو سراہا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -