پیپلزپارٹی نے 2008 میں آمر سے حلف لیا اور ریڈ کارپٹ دیا: علی محمد خان

پیپلزپارٹی نے 2008 میں آمر سے حلف لیا اور ریڈ کارپٹ دیا: علی محمد خان
پیپلزپارٹی نے 2008 میں آمر سے حلف لیا اور ریڈ کارپٹ دیا: علی محمد خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 2008 میں آمر سے حلف لیا ، سندھ میں گورنر راج عمران خان نے نہیں لگایا تھا، بے نظیر کی حکومت 18 ماہ میں عمران خان نے نہیں نوازشریف نے گرائی تھی۔ 

علی محمد خان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2008میں پیپلزپارٹی،(ن)لیگ مل کرکھیل رہےتھے،آج مولاناکے73کےآئین کےتناظرمیں دونوں جماعتیں خاموش ہیں، فخرہےکہ ہم نےعارف علوی کوصدربنایا، آپ تواندرون سندھ کی جماعت بن کررہ گئےہیں، آپ کےساتھ ہمارامقابلہ اندرون سندھ میں ہوگا۔ 

علی محمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارناموں کی وجہ سےبےنظیرکی سیٹ بھی ہارگئی تھی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بلاول لاڑکانہ میں جلسہ کریں،ایک ماہ بعدبڑاجلسہ کرکےدکھائیں گے،آپ کے مقابلےمیں ہمارےآرڈیننس کم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس تاریخ نہیں پڑھتےلیکن پڑھ کر سیکھتے بھی نہیں، ہم نےکسی کرپٹ لیڈرکے لیے زندگیاں خراب نہیں کیں۔

مزید :

قومی -