ٹک ٹاک کے شوق نے 20سالہ لڑکی کی جان لے لی ،شوہر شک کی بنیاد پر گرفتار 

ٹک ٹاک کے شوق نے 20سالہ لڑکی کی جان لے لی ،شوہر شک کی بنیاد پر گرفتار 
ٹک ٹاک کے شوق نے 20سالہ لڑکی کی جان لے لی ،شوہر شک کی بنیاد پر گرفتار 

  

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محلہ اللہ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیا بناتے ہوئے لڑکی سے گولی چل گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق پولیس نے شوہر کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا جس کا کہنا ہے کہ ان کی دو ماہ پہلے شادی ہوئی تھی ،اس کی بیوی پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی ،بیوی کو زخمی حالت میں ہسپتال لے کر گئے جہاں وہ انتقال کر گئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -لاڑکانہ -