نشے کی لت اور گرل فرینڈ کے نہ  ملنے کا غصہ، ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

نشے کی لت اور گرل فرینڈ کے نہ  ملنے کا غصہ، ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والا ...
نشے کی لت اور گرل فرینڈ کے نہ  ملنے کا غصہ، ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انویسٹی گیشن پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔لاہور کے علاقہ ساندہ میں چند روز قبل  آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا تھا،واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے تفتیش کے دوران گاڑی بک کروانے والے شخص کا ڈیٹا نکلوایا تو معلوم ہوا ہے کہ  ملزم نے اپنے دوست محسن کے ذریعے رائیڈ منگوائی اور ڈیفنس میں لڑکی کو ملنے گیا، لڑکی کے آدھا گھنٹہ انتظار کروانے پر ملزم طاہر کی ٹیکسی ڈرائیور سے تلخ کلامی  ہوئی جس پر اس نے ڈرائیور کو قتل کر دیا۔پولیس نے محسن کے بیان کی روشنی میں ملزم کو ٹریس کرکے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے تاہم  ملزم طاہر نے پولیس کو خود ہی گرفتاری دے دی۔ پولیس کے مطابق  ملزم آئس کا نشہ کرتا تھا ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی  جی )انویسٹی گیشن شارق جمال نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ ملزم آئس نشے کا عادی تھا ملزم نے ڈرائیور کو قتل کر کے اسکے پیسے اورموبائل بھی چھین لیاتھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -