جنوبی کوریا نے بزرگوں اور قیدیوں کو پہلے کورونا ویکسین لگانے کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا

جنوبی کوریا نے بزرگوں اور قیدیوں کو پہلے کورونا ویکسین لگانے کی حکمت عملی پر ...
جنوبی کوریا نے بزرگوں اور قیدیوں کو پہلے کورونا ویکسین لگانے کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا

  

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا نے 50 سے 64 سال کی عمر کے افراد اور قیدیوں کو کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر لگانے کی لسٹ میں شامل کیا ہے۔

 صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ جنوبی کوریا میں 32 سے 36 ملین افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین دی جائے گی۔

 پہلے ہی یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ جنوبی کوریا کے تمام شہریوں کو بلا معاوضہ ویکسین لگائی جائے گی ۔حکومت اس ماہ تک اپنے منصوبے کو حتمی شکل دینے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ فروری میں ویکسین شروع ہونے والی ہے۔کوریائی امراض کنٹرول اور روک تھام ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا نے 56 ملین افراد کے لیے ویکسین کے معاہدے کر لیے ہیں جو پوری آبادی کے لیے کافی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -