وزیراعظم کی کابینہ اجلاس کے بعد وزراکے ساتھ بیٹھک ، اہم ہدایات جاری کر دیں 

وزیراعظم کی کابینہ اجلاس کے بعد وزراکے ساتھ بیٹھک ، اہم ہدایات جاری کر دیں 
وزیراعظم کی کابینہ اجلاس کے بعد وزراکے ساتھ بیٹھک ، اہم ہدایات جاری کر دیں 
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کے ساتھ اہم بیٹھک کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق سرگرمیاں سرانجام دیں، حکومتی پالیسیاں عوام کے بہترین مفاد میں ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے اور وزراحکومتی فیصلوں کی مکمل اونر شپ لیں۔ 

 وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کرکے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی، انہوں نے یقین دلایا کہ پاور سیکٹر میں مافیاز کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم نے تابش گوہر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور پاور سیکٹر کو اس وقت آپ جیسے ماہرین کی ضرورت ہے۔ 

خیال رہے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے چند روز قبل اپنا استعفی بھیجا تھا تاہم وزیراعظم کی جانب سے مسترد کر کے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -