ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ان کی بیٹی ایوانکا نے ہی ’بغاوت‘ کردی؟ بات ماننے سے صاف انکار، میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ان کی بیٹی ایوانکا نے ہی ’بغاوت‘ کردی؟ بات ماننے سے صاف ...
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ان کی بیٹی ایوانکا نے ہی ’بغاوت‘ کردی؟ بات ماننے سے صاف انکار، میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ 20جنوری کو اقتدار سے رخصت ہونے جا رہے ہیں، اس روز نومنتخب صدر جوبائیڈن اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر ٹرمپ اپنے بند ہو چکے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے اعلان کر چکے ہیں کہ وہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے تاہم اس فیصلے میں ان کی اپنی ہی بیٹی ایوانکا نے مبینہ طور پر ان سے بغاوت کر دی ہے اور ان کی مرضی کے خلاف جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے معاملے پر صدر ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ میں شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایوانکا کا یہ فیصلہ اس کی زندگی کا بدترین فیصلہ ہو گا تاہم ایوانکا ٹرمپ اس فیصلے کے ذریعے اپنے سیاسی کیریئر کو بچانا چاہتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کا خیال ہے کہ اگر وہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرتی ہیں تو اس طرح ان کا قدرے بہتر تشخص ابھرے گا اور مستقبل میں انہیں سپورٹرز میسر آئیں گے۔ چنانچہ اس تقریب میں شرکت کرکے وہ اپنے خطرے میں پڑے سیاسی کیریئر کو بچانا چاہتی ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دنوں وائٹ ہاﺅس ایک سرکس کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں صدر ٹرمپ کے بچوں کے درمیان کنٹرول کے لیے ایک جنگ جاری ہے۔دوسری طرف وائٹ ہاﺅس کے ایک اور ذریعے نے اس سٹوری کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ کا جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔