امریکہ میں 24 جنوری تک ایمرجنسی نافذ، اب تک کی بڑی خبر آگئی
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی حکومت نےنو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پرامن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے 24 جنوری تک واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
سما نیوز کے مطابق امریکہ کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی )نے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل مزید پرتشدد اور مسلح احتجاجی مظاہروں کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور ملک بھر میں پولیس سمیت پیرا ملٹری اداروں کو الرٹ جاری کیا ہے،جس کے باعث 24 جنوری تک واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے پرتشدد احتجاج کے دوران ہجوم امریکی پارلیمنٹ کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہوگیا تھا، اسپیکر نینسی پیلوسی سمیت دیگر قانون سازوں کے دفاتر سے لیپ ٹاپ سمیت قیمتی سامان بھی چوری کیا گیا، پرتشدد مظاہروں کے دوران خاتون اور ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے۔