رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟ معیشت کی گاڑی بھی بالآخر ٹریک پر چڑھنے لگی، بڑی خوشخبری آگئی

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟ معیشت ...
رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟ معیشت کی گاڑی بھی بالآخر ٹریک پر چڑھنے لگی، بڑی خوشخبری آگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ، معیشت کی گاڑی بالآخر ٹریک پر آنے لگی۔ دی نیوز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 18فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 78ہزار 910گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسٹمر ڈیمانڈ واپس نارمل ہو رہی ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسے عرصے میں 67ہزار 019گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہ کار فواد بشیر کا کہنا تھا کہ ”توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ مہینوں میں گاڑیوں کی مانگ میں اضافے کا یہ رجحان جاری رہے گا اور ان کی فروخت میں مزید اضافے دیکھنے میں آئے گا۔“ رپورٹ کے مطابق دسمبر کے مہینے میں 1300سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں کی فروخت میں 49فیصد اضافہ ہوا اور ان کاروں کے 4ہزار 838یونٹ فروخت ہوئے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 3ہزار 246یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -