چین نے بھارت کا راستہ روک دیا، خوابوں پر پانی پھیر دیا

چین نے بھارت کا راستہ روک دیا، خوابوں پر پانی پھیر دیا
چین نے بھارت کا راستہ روک دیا، خوابوں پر پانی پھیر دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارت کو اقوام متحدہ کی دہشت گردی کے متعلق ایک کلیدی کمیٹی کی سربراہی سے روک کر اس کے خوابوں پر پانی پھیر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت القاعدہ سینکشنز کمیٹی کی سربراہی کرنے والا تھا لیکن چین کی مخالفت کے بعد اب وہ اس کی سربراہی نہیں کر سکے گا۔ یہ وہی کمیٹی ہے جو مسعود اظہر، حافظ سعید اور لشکر طیبہ سمیت دیگر کئی تنظیموں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی مخالفت کے باعث بھارت القاعدہ سیکشنز کمیٹی کی سربراہی سے تو ہاتھ دھو بیٹھا ہے تاہم اب بھی انسداد دہشت گردی کمیٹی، طالبان سینکشنز کمیٹی اور لیبیا سینکشنز کمیٹی کی سربراہی اگلے سال بھارت ہی کرے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چین اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا واحد رکن ملک تھا جس نے بھارت کو القاعدہ سینکشنز کمیٹی کی صدارت دینے کی مخالفت کی تھی۔ بھارت کو اس کمیٹی کی صدارت نہ ملنے کے سبب یہ پہلی بار ہو گا کہ القاعدہ سینکشنز کمیٹی اور طالبان سینکشنز کمیٹی کی صدارت دو الگ الگ ممالک کریں گے۔واضح رہے کہ القاعدہ سینکشنز کمیٹی کی صدارت اب ناروے کے سپرد کر دی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -