پنجاب میں ضمنی انتخابات،مسلم لیگ (ن) نے امیدوارں کے نام فائنل کرلیے

پنجاب میں ضمنی انتخابات،مسلم لیگ (ن) نے امیدوارں کے نام فائنل کرلیے
پنجاب میں ضمنی انتخابات،مسلم لیگ (ن) نے امیدوارں کے نام فائنل کرلیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم  لیگ ن نےپنجاب میں ہونے والے  ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار فائنل کر لئے ہیں۔امیدواروں کی حتمی منظوری میاں نواز شریف دینگے۔

سٹی 42 کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے  سیدہ نوشین افتخار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 کے لئے سابق ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کی اہلیہ طلعت منظور چیمہ کو  ٹکٹ دی جائے گی۔امیدوارں کی  فہرست میاں نواز شریف کو بھجوادی گئی ہے جو ان کی حتمی منظوری دینگے،جس کے بعد ان امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئیے جائینگے.

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں امیدوار نہ کھڑے کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

مزید :

قومی -