برطانیہ میں سابق کونسلر زاہد حسین انتقال کر گئے

برطانیہ میں سابق کونسلر زاہد حسین انتقال کر گئے
برطانیہ میں سابق کونسلر زاہد حسین انتقال کر گئے

  

لوٹن(اسرار احمد خان ) پیٹربراڈکے سابق کونسلراوراکاوٹئنٹ حاجی زاہد حسین انتقال کرگئے ہیں ،وہ کچھ عرصے سے گردوں کے مرض کی وجہ سے علیل تھے انکی نماز جنازہ پیٹربراڈ کی جامعہ غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی اور وہیں قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

 ان کی وفات پر محمد یاسین ممبر آف پارلیمنٹ پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز، کونسل لیڈر آف پیٹربراءلیبر پارٹی شہزاد نواز، کونسل آف ماسکس کےچیئرمین چوہدری عبدالمقدس، کونسلر اظہر بڑالوی، چوہدری محمد اقبال، تحریک کشمیر یوکے کے نائب صدر غفارت شاید اور دیگر نے بڑے پیمانے پر مرحوم زاہد حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مرحوم کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مرحوم فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ڈاکٹروں نے بہت عرصہ پہلے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ عوامی خدمت کو اپنی صحت پر فوقیت دیتے تھے۔ حاجی زاہد کے مشوروں ہدایات اور محنت کی وجہ سے آج پیٹربرا میں ہمارے بہت سارے بھائی کامیاب بزنس مین ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کو کاروبار کی طرف راغب کرنے میں حاجی زاہد حسین صاحب کا بہت بڑا ہاتھ تھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -