امریکی صدر جو بائیڈن کی تقر یب حلف برداری، نجی ٹی وی چینل نے بلاول کی امریکی روانگی کا دعویٰ کردیا

امریکی صدر جو بائیڈن کی تقر یب حلف برداری، نجی ٹی وی چینل نے بلاول کی امریکی ...
امریکی صدر جو بائیڈن کی تقر یب حلف برداری، نجی ٹی وی چینل نے بلاول کی امریکی روانگی کا دعویٰ کردیا
سورس: File

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 18 جنوری کو چار روزہ دورے پر امریکا جائیں گے جو وہاں نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے تاہم پیپلزپارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندے نے کسی دعوت کی ہی تردید کردی ۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کی دعوت پر چار روزکے لیے امریکا جارہے ہیں جو وہاں 19 جنوری کو امریکی سے ملاقات کریں گے اور 20 جنوری کوجوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔  

مزید :

اہم خبریں -قومی -