بھارت کی جانب سے لاہور کی ’ہیرا منڈی ‘پر فلم بنانے کے اعلان کے بعد پاکستانی اداکارہ منشا پاشا بھی میدان میں آگئیں،حیران کن بات کہہ دی 

بھارت کی جانب سے لاہور کی ’ہیرا منڈی ‘پر فلم بنانے کے اعلان کے بعد پاکستانی ...
بھارت کی جانب سے لاہور کی ’ہیرا منڈی ‘پر فلم بنانے کے اعلان کے بعد پاکستانی اداکارہ منشا پاشا بھی میدان میں آگئیں،حیران کن بات کہہ دی 
سورس: twitter/@manshapasha

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ بھارت لاہور کی ماضی کی رونقوں یعنی 'ہیرا منڈی' پر محض اس لیے فلم بنا رہا ہے کیونکہ جس ملک میں ہم رہتے ہیں، وہاں حقیقی مواد تو دور کی بات افسانوی مواد پر بھی پابندی عائد کردی جاتی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے ادا کار ہ کا کہنا تھا کہ ہم افسانوی مواد پر پابندی عائد کرکے اس بات پر بحث کرتے رہتے ہیں کہ اخلاقی طور پر کیسا خیالی مواد دکھایا جانا چاہیے اور کیسا نہیں۔
انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری ان ہی کمزوریوں کی وجہ سے دوسرے لوگ ہمارے ملک اور سماج سے تعلق رکھنے والی حقیقی کہانیوں پر فلمیں بنا کر انہیں پوری دنیا میں فروخت کرکے پیسے کماتے ہیں۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر میں ایسا ہوگا کہ ہم اپنی ہی کہانیاں دوسروں کی زبانی سنیں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی لاہور کی 'ہیرا منڈی' پر فلم بنائیں گے۔

مزید :

تفریح -