آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ، سردار تنویر الیاس کا دعویٰ

آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ، سردار تنویر الیاس ...
آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ، سردار تنویر الیاس کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاونِ خصوصی سردارتنویرالیاس خان نےکہاہےکہ آزادکشمیر کےآئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) سب سےبڑی قوت بن کراُبھرے گی،ماضی کی حکومتوں نے آزاد کشمیر کےعوام کو سبز باغ دکھانےاورجھوٹےلارے لگانےکےسوا کچھ نہیں کیا ،پی ٹی آئی کی حکومت کشمیریوں کو سبز باغ دکھانے اور جعلی دعوے کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرے گی،عمران خان کی قیادت میں مظلوم کشمیریوں کےحقوق کی جدوجہداورعالمی سفارت کو پوری دنیانےتسلیم کیا ہے،اللہ کے فضل سے ہم آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ترقیاتی کاموں میں نئی روح پھونک دیں گے۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور پی ٹی آئی عہدے داروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسردار الیاس تنویر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی اُن محرومیوں کو دور کیا جائے جنہیں ماضی کی حکومتوں نے نظرانداز کیا ،آزاد کشمیر میں حکومت کرنے والی جماعتوں نے ترقیاتی کام کروانے کی بجائے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے نئے ریکارڈ قائم کئے ،پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں جس پر کشمیری اعتماد کرسکیں ،ہم نے عہد کیا ہے کہ کشمیریوں کو ہر وہ سہولت مہیا کی جائے جو ان کی بنیادی ضرورت ہے،اعلیٰ تعلیمی اور بہترین طبی ادارے کشمیریوں کا حق ہے جن پر انتخابات کے فوری بعد کام شروع کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر میں اپنی ذات کے لئے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے،لوگ ہمارے ماضی کے گواہ ہیں ،ہم نے کسی عہدے کے بغیر اپنی قوم اور خطہ کشمیر کے لئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ کسی پر احسان نہیں بلکہ ہمارا فرض تھا ،اب وزیراعظم عمران خان نے جو فرائض سونپے ہیں ،اُنہیں پورا کرنے کا وقت آ چکا ہے ،کشمیریوں نے جس والہانا انداز میں مجھے خوش آمدید کہا ،وہ میرے لئے ناقال فراموش ہے ،اللہ کی رحمت سے میری کوشش ہو گی اپنی پارٹی اور کشمیری عوام کو مایوس نہ کیا جائےاور ایسا تاریخی کام کریں کہ لوگ ماضی کی محرومیوں کو یکسربھول جائیں ۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -اسلام آباد -