برطانوی پولیس کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے لیے ڈراونا خواب بننے کو تیار

برطانوی پولیس کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے لیے ڈراونا خواب بننے ...
برطانوی پولیس کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے لیے ڈراونا خواب بننے کو تیار

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ کے سینئر پولیس افسر نے کہا ہے کہ لاک ڈاون قوانین کو توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اب مزید تیز رفتاری سے جرمانہ کرکے کوروناوائرس قوانین کو لاگو کریں گے ۔ 

میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر ڈیم کریسڈا ڈک نے کہا کہ لندن کے ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر ہمیں بڑے پیمانے پر پارٹیاں اور پروگرام ختم کرنے پڑے،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ لوگ ان قوانین پر عمل نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پولیس افسران مزید جرمانے کریں گے تاکہ قانون کی رٹ قائم ھو اور لوگوں کو کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کا احساس ہو۔

مزید :

برطانیہ -