مشرف کی جانب سے براڈ شیٹ کو بھجوائی گئی مبینہ ملزمان کی لسٹ میں سے کون کون سا شخص بعد میں وزیر بنا؟ارشاد بھٹی نے اہم انکشافات کردئیے

مشرف کی جانب سے براڈ شیٹ کو بھجوائی گئی مبینہ ملزمان کی لسٹ میں سے کون کون سا ...
مشرف کی جانب سے براڈ شیٹ کو بھجوائی گئی مبینہ ملزمان کی لسٹ میں سے کون کون سا شخص بعد میں وزیر بنا؟ارشاد بھٹی نے اہم انکشافات کردئیے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنئیر صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کو 200 افراد کے اثاثوں کی چھان بین کے لئے لسٹ بھجوائی گئی مگر اس لسٹ میں شامل فیصل صالح حیات مبینہ ملزم تھے وزیر بن گئے،شیرپاؤ مبینہ ملزم تھے وزیر بن گئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میری نئی کتاب میں نیب اور براڈ شیٹ پر پورا ایک چیپڑ ہے،نواز شریف اور مریم نواز نے گٹے گوڈے جوڑ کر جھوٹ بولا ،ہاؤس آف شریف جھوٹ بول رہا تھا ویسے ہی نیب بھی جھوٹ بول رہا ہے،براڈ شیٹ کو 200 افراد کی فہرست دی گئی تھی کہ ان افراد کے چوری شدہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے لانی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آفتاب شیر پاؤ سمیت 12 دیگر معززین کے اکاؤنٹس میں لٹ مار کا پیسہ سامنے آیا،ایک سال بعد الیکشن کی وجہ سے حکومت پر دباؤ پڑھا،پیڑیاٹ بنانے کے لئے شیر پاؤ وزیرداخلہ بنے،اس کے بعد براڈ شیٹ کو لسٹ دی گئی کہ ان افراد کو چھوڑ دیں باقیوں کی تحقیقات کریں ،براڈشیٹ نے اس سے انکار کردیا کہ جن کا سراغ لگایا ہے ان کے اثاثوں کا 20 فیصد ہمیں دیا جائے مگر معاوضہ نہیں دیا گیا۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ ٹھیک کہہ رہا ہے،نیب کے ملزموں کو وزیر بنایا گیا،جس کے بعد براڈ شیٹ نے مقدمہ کیا اور عالمی ثالثی عدالت چلا گیا،اگربراڈ شیٹ جن لوگوں کے اثاثے سامنے لارہا تھا ان کو سامنے لانے دیا جاتا تو احتساب کی سمت درست ہوجاتی اور کافی لوگوں جیلوں میں ہوتے۔

اینکر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال ’براڈ شیٹ میں  ایک بلین کا اکاؤنٹ جس کوکوئی ہاتھ نہیں لگارہا جس کے بارے ماضی  کی اور موجودہ حکومت کوئی بات نہیں کرتی کہ  وہ کس کا اکاؤنٹ ہے؟ کے جواب میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ اتنی آسانی سے اچھی معلومات دے دوں،ابھی ٹائمنگ نہیں آئی کہ میں اس اکاؤنٹ ہولڈر  کا نام بتاؤں۔

بے نظیر شاہ کی جانب براڈ شیٹ کے سربراہ کے انٹرویو کی ٹائمنگ پر سوال کرنے پر ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ اللہ کے نام پر بتادیں کہ وہ کونسی ٹائمنگ ہے کہ جس ٹائم پر براڈشیٹ کے سربراہ کو اکاؤنٹ دینا چاہیے تھا؟جنہوں نے لٹ مار کی ان کی ٹائمنگ ٹھیک تھی،جو چور دروازوں سے نکلے ان کی ٹائمنگ تھی۔

مزید :

قومی -