افغان تنازع کا فوجی حل نہیں،مذاکرات کے ذریعےہی معاملہ حل ہو سکتا ہے: وزیراعظم عمران خان

افغان تنازع کا فوجی حل نہیں،مذاکرات کے ذریعےہی معاملہ حل ہو سکتا ہے: ...
افغان تنازع کا فوجی حل نہیں،مذاکرات کے ذریعےہی معاملہ حل ہو سکتا ہے: وزیراعظم عمران خان
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازعے کا واحد حل ہے،افغانستان میں امن اور استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند افغان عوام کے بعد پاکستان ہے،پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے حزبِ وحدت اسلامی افغانستان کے چیئرمین استادکریم خلیلی نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کی طرف سے افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات مضبوط کرناچاہتا ہے، افغانستان کے ساتھ تجارتی، معاشی اور عوام کی سطح پر تعلقات مضبوط کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے موقف ہے افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازعے کا واحد حل ہے،افغانستان میں تنازعے کے باعث افغان عوام نے بہت تکالیف برداشت کیں، افغانستان میں امن اور استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند افغان عوام کے بعد پاکستان ہے اور پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

خیال رہے اس سے قبل حزبِ وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما استاد کریم خلیلی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -