رکشہ پل سے نیچے گر گیا ،چارخواتین اور ایک بچہ جاں بحق
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن) حسن ابدال میں کچہ موڑ کے قریب رکشہ پل سے نیچے گر گیا، حادثے میں چار خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق رکشہ پل سے نیچے گرنے کے باعث چار خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ حسن ابدال کچہ موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔