چینی کی قیمت بڑھے گی یا نہیں؟اہم حکومتی رہنما نے بتادیا

چینی کی قیمت بڑھے گی یا نہیں؟اہم حکومتی رہنما نے بتادیا
چینی کی قیمت بڑھے گی یا نہیں؟اہم حکومتی رہنما نے بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ گنے کی قیمت بڑھی ہے تو چینی کی قیمت بھی بڑھے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )بنی ہے ہمارے اور اپوزیشن کے درمیان خلا بڑھ گیا ہے۔ہمیں بہت سے مسائل ورثے میں ملے ہیں،جب پارٹیاں کسی غریب ورکر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیتی ہیں تو وہ ہار  جاتا ہے اور پیسے والا کامیاب ہوجاتا ہے۔پنجاب میں زیادہ پیسہ نہیں چلتا،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں زیادہ پیسہ چلتا ہے۔وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں براڈ شیٹ کیس پر بات ہوئی ہے،اس کیس میں بھی مسلم لیگ (ن) کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

مزید :

قومی -