سپین میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد کی شامت آگئی

سپین میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد کی شامت آگئی
سپین میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد کی شامت آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین کی پولیس نے میونسپلٹی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 165 ڈرائیوروں کو جرمانے کر دئیے ہیں۔مقامی پولیس  کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم عارضی چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران جرمانے کیے گئے۔
سپین کے صوبہ کاتالونیا میں 7 جنوری سے 17 جنوری تک لاک ڈاون کی نئی پابندیاں عائد کی گئی جن کے تحت میونسپلٹی سے باہر جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔وہی لوگ اپنا علاقہ چھوڑ کر دوسری جگہ جاسکتے جن کے پاس وہاں جانے کی اصل وجہ موجود ہو۔حکومت کی جانب سے پابندیوں کے تحت شاپنگ مالز، جمز بند کئے گئے ہیں۔ غیرنصابی سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔چار سو میٹر سے بڑے کمرشل سینٹر مکمل طور پر بندکر دئیے گئے۔بارز، ریسٹورنٹس میں پہلے کی طرح صرف ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی سروس فراہم کرنے کی اجازت ہے۔