ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نیب کے خلاف اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نیب کے خلاف اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نیب کے خلاف اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے خصوصی کمیٹی کے قیام کی تجویز کے باوجود ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا قومی احتساب بیورو(نیب)کے خلاف قرارداد اور تحریک التواء ایوان میں پیش کرنے سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور اپوزیشن کے نیب سے متعلق تحفظات کے بارے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان اور قائد ایوان شہزاد وسیم شریک ہوئے۔ سلیم مانڈوی والا نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے خلاف قرارداد اور تحریک التوا کے فیصلے پر قائم ہیں۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے نیب معاملے پر اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، قائد ایوان شہزاد وسیم مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی قرارداد، تحریک التواء پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

مزید :

قومی -