بٹ خیلہ جلسے میں مریم نواز کیوں شریک نہیں ہوئیں؟راناثنااللہ نے واضح کردیا

بٹ خیلہ جلسے میں مریم نواز کیوں شریک نہیں ہوئیں؟راناثنااللہ نے واضح کردیا
بٹ خیلہ جلسے میں مریم نواز کیوں شریک نہیں ہوئیں؟راناثنااللہ نے واضح کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کےرہنمارانا ثناء اللہ نےکہاہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ڈی چوک پر ہی دھرنا دے گی،جلسو ں کے بعدریلیوں کے حوالے سے فیصلہ ہوا تھا کہ اگر پارٹی رہنما کسی ریلی میں شرکت نہیں کرنا چاہتا تو کوئی بڑی بات نہیں،اِسی وجہ سے مریم نواز شریک نہیں ہوئیں، کچھ ریلیوں میں بلاول بھٹو بھی شریک نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کے بغیر سینیٹ میں اوپن بیلٹ ووٹنگ نہیں ہوسکتی اور نہ ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ، حکومت کو اس پر ترمیم لانی چاہیے، حکومت اپوزیشن سے بات کرنا پسند نہیں کرتی،حکومت چور دروازہ دیکھ رہی ہے، اس کی ہم مخالفت کرتے ہیں،حکومت اوپن بیلٹ کا معاملہ سپریم کورٹ لے گئی ہے، حکومت  اور اپوزیشن کو پتہ ہے کہ ان کی سینیٹ میں کتنی کتنی سیٹیں ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ڈی چوک پر ہی دھرنا دے گی، لانگ مارچ اور دھرنا اسلام آباد میں ہو گا اور وہیں ہو گا جہاں عمران خان نے دھرنا دیا تھا،لوگ اپنے مسائل کے ہاتھوں مجبور ہو کر مظاہرے کررہے ہیں،پی ڈی ایم اگر بیٹھے گی تو لوگ ہر روز مظاہرے میں شامل ہوں گے ،جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)ف سمجھتی ہے کہ نیب مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرناچاہتی ہے،اگرنیب کی جانب سےمولانا فضل الرحمان کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو ہو سکتا ہے کہ جے یو آئی  ہم سےپہلےراولپنڈی میں موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کمپنی کو شریف فیملی کے خلاف استعمال کیا گیا۔

مزید :

قومی -