ہم چائے بھی پی لیں گے، پیزا بھی کھا لیں گے اور دال رو ٹی پر بھی گزارا کر لیں گے لیکن۔۔۔سندھ کے وزیراطلاعات نے ایسی بات کہہ دی کہ مولانا فضل الرحمان بھی دیکھتے رہ جائیں

ہم چائے بھی پی لیں گے، پیزا بھی کھا لیں گے اور دال رو ٹی پر بھی گزارا کر لیں گے ...
ہم چائے بھی پی لیں گے، پیزا بھی کھا لیں گے اور دال رو ٹی پر بھی گزارا کر لیں گے لیکن۔۔۔سندھ کے وزیراطلاعات نے ایسی بات کہہ دی کہ مولانا فضل الرحمان بھی دیکھتے رہ جائیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات  سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی سب کے سامنے ہے،نااہل تمام شعبوں میں ناکام ہوچکے ہیں،بجلی کے بلیک آؤٹ کو ہی دیکھ لیں ،2 دن بعد بھی ملک کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہیں،ہم سیاسی ورکر ہیں، چائے بھی پی لیں گے، پیزا بھی کھا لیں گے اور دال رو ٹی پر بھی گزارا کر لیں گے لیکن جب ہمارے چیئرمین کا حکم ہوگا تو مارچ اسلا م آبا د کی طر ف ہی ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے3ہسپتالوں سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں،نہ صر ف صوبہ بلکہ پورا ملک اوربیرون ممالک سے بھی مفت علاج کےلیےلوگ اِن اداروں کا رخ کرتےہیں،کراچی کے3ہسپتالوں پرسندھ حکومت نےبھرپور توجہ دی اور ان کی کارکردگی میں بہت زیادہ بہتری آئی،اِن تینوں ہسپتالو ں کے معاملے پر ہم عدالت میں اپیل میں گئے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے عدالت کے احکامات پر بھی عمل نہیں کیا اور اب ان بہترین اداروں کو خراب کرنے کے لئے پھر ایک نوٹیفیکیشن نکال کراپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اُنہوں نے بجلی کے بریک ڈاؤن کے حوالےسے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں،حیرانگی کی بات ہے کہ گدو تھرمل پاور کا بریک ڈاؤن پورے ملک میں کیسے چلا گیا ؟اگر گدو پر فا لٹ ہو تا تو اس سے ملحقہ علاقوں پر اثر ہوتا، پر کیا ہوا کہ پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔ناصر حسین شاہ نےکہاکہ پی ٹی آئی کےجھوٹے ترجمان ہمیشہ سندھ حکومت پرتنقیدکرتےہیں لیکن سندھ واحد صوبہ ہے جس نے اپنی ٹرا نسمیشن لا ئن بنا ئی اور ہم نوری آباد سے کراچی کو100میگا وا ٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کو سندھ حکومت کے کوئی کام ایک آنکھ نہیں بھاتے بلکہ انہیں ہمارے کام تو  چبھتے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان  کی بریفنگ سے متعلق سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ بہت خوش آئند ہے،اُنہوں نے جو باتیں کیں وہ اچھی ہیں،چائے اور پانی پلانے والی با ت پر ہم انکے نہا یت مشکو ر ہیں،بلاول بھٹو زرداری وضاحت کرچکےہیں کہ لانگ مارچ ہمیشہ اسلام آباد کی طرف ہی ہوتا ہےہم سیاسی ورکر ہیں چائے بھی پی لیں گے، پیزا بھی کھا لیں گے اور دال رو ٹی پربھی گزارا کرلیں گےلیکن جب ہمارے چیئرمین کا حکم ہوگا تو مارچ اسلا م آبا د کی طر ف ہی ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -