سینیٹ انتخابات، سندھ سے تحریک انصاف کے امیدوار کون ہونگے ؟حیران کن فیصلہ سامنے آگیا

سینیٹ انتخابات، سندھ سے تحریک انصاف کے امیدوار کون ہونگے ؟حیران کن فیصلہ ...
سینیٹ انتخابات، سندھ سے تحریک انصاف کے امیدوار کون ہونگے ؟حیران کن فیصلہ سامنے آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ سے سینیٹ کے امیدواروں کا نام فائنل کرنے لئے ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے،ووٹنگ میں اراکین سندھ اسمبلی حصہ لیں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے  رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ میں جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین تینوں کٹیگریز میں خواہشمند امیدواروں کے نام کے لیے ووٹنگ ہوگی ۔ اس طریقہ کار میں خواہشمند امیدواروں کے نام پر تحریک انصاف کے تمام اراکین سندھ اسمبلی ووٹ دیں گے، کم ووٹ پانے والے کا نام خارج کردیا جائے گا۔آخر میں بچ جانے والے تین نام تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کو بھیجیں جائیں گے جوان ناموں کی حتمی منظوری دے گا۔سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے پاس سندھ سے ٹیکنو کریٹ، جنرل اور خواتین کی ایک ایک نشست ہے۔

مزید :

قومی -