پارٹی پالیسی کی خلاف و رزی پر گھر جائیں ،وزیراعظم نے وزراءکو واضح پیغام دے دیا

پارٹی پالیسی کی خلاف و رزی پر گھر جائیں ،وزیراعظم نے وزراءکو واضح پیغام دے ...
پارٹی پالیسی کی خلاف و رزی پر گھر جائیں ،وزیراعظم نے وزراءکو واضح پیغام دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وزراءپر واضح کردیا ہے کہ وہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر گھر جائیں گے۔

مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ‘میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران عمران خان نے اپنے وزیروں کو وارننگ دے دی اور ساتھ ہی کہا کہ فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو بے شک مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ وزراءنے اگر اپنی روش برقرار رکھی تو خود فیصلہ کروں گا کہ کسے کابینہ میں رکھنا ہے یا نہیں رکھنا ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ماسک کی پابندی پر ہر صورت عمل درآمد کرانے والے کی بات کی اور کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔اس موقع پر پی ایس 52 عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں رینجر ز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔دوران اجلاس وزیراعظم دو سے زائد برس بعد بھی اداروں میں اصلاحات نہ کیے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے وزرا کو اپنی اپنی کارکردگی پر توجہ دینے اور ا±سے میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی ہدایت بھی دی۔

مزید :

قومی -