سگریٹس پر کتنے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی؟ حیران کن انکشاف

سگریٹس پر کتنے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی؟ حیران کن انکشاف
سگریٹس پر کتنے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی؟ حیران کن انکشاف
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے غیر قانونی سگریٹ پر 15 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری پکڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو انفورسٹمنٹ نیٹ ورک سکواڈز نے رواں ملی سال 2021-22  کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) کے دوران غیر قانونی سگریٹ پر 15 کروڑ 61 لاکھ35 ہزار 55 روپے کی ٹیکس چوری پکڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 19 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار 652 روپے مالیت کے 8 کروڑ چار لاکھ 46 ہزار 800 غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے گئے۔

مزید :

بزنس -