مری میں برفانی طوفان کے دوران سیاحوں کو لوٹنے والے کتنے ہوٹل سیل کر دیئے گئے؟ بڑی خبر

مری میں برفانی طوفان کے دوران سیاحوں کو لوٹنے والے کتنے ہوٹل سیل کر دیئے گئے؟ ...
مری میں برفانی طوفان کے دوران سیاحوں کو لوٹنے والے کتنے ہوٹل سیل کر دیئے گئے؟ بڑی خبر

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سانحہ مری کے بعد سیاحوں سے ناجائز منافع کمانے والے ہوٹلوں کیخلاف پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چند دنوں قبل پیش آئے سانحہ مری کے بعد ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔مری کے ہوٹلوں میں سیاحوں سے اوور چارجنگ کی شکایات پر اب تک 15 ہوٹلز سیل کیے جاچکے ہیں۔

ہوٹلوں کی جانب سے اوور چارجنگ کی شکایات سوشل میڈیا اور مری کنٹرول روم میں وصول ہوئیں تھیں جن کے خلاف انتطامیہ نے سخت ایکشن لیا اور ابوظہبی روڈ، گلڈنہ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ اور بنک روڈ پر واقع پندرہ مختلف ہوٹلز کو سیل کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -