شارجہ میں پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد

شارجہ میں پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد
شارجہ میں پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں رہائشی گھروں کی خریدوفروخت اور بزنس انویسٹمنٹ کے موقع فراہم کرنے کے لیے پریمیئر ایم کیپیٹل اور دی ہانس گلوبل نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا جس کا افتتاح قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضال خان نے کیا۔

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ پاکستان پراپرٹی ایکسپو کے آرگنائزرز میاں منیر ہانس آف دی ہانس گلوبل اور پریمیئر ایم کیپیٹل کے اشرف خان نے دوران ایکسپو ایک ملاقات میں بتایا کہ اس ایکسپو میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قوت خرید کے مطابق انتہائی مناسب داموں پر بہترین رہائشی منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ ایک عام آدمی بھی اپنی پسند کا پلاٹ خرید سکے۔ رہائشی منصوبے لاہور کی مختلف جگہوں پر زیر تکمیل ہیں جو درمیانی آمدنی والے لوگوں کی پہنچ میں ہیں۔ رہائشی منصوبوں میں دور جدید کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے تاکہ رہائشی ہر طرح کی سہولتوں سے استفادہ کرسکیں۔

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں انعقاد پذیر ہونے والے ایکسپو میں سردار خرم شہزاد چیئرمین الخلیل بلڈرز مارینا آئی ٹی ٹاور، بابر قریشی چیئرمین آر ج ے گرین، فدا محمود آفریدی سما الخلیج گروپ، محمد اقبال ملک فاطمہ انکلیو، پائن گارڈن، مری ڈریم ہاﺅسنگ لاہور، زیتون سٹی لاہور، ترکی پراجیکٹ اور زمین ڈاٹ کام والوں نے شرکت کی اور تمائشی سٹال لگائے۔ دو روزہ ایکسپو میں امارات کی تمام ریاستوں سے پاکستانیوں نے شرکت کی اور اپنی اپنی پسند کے منصوبے دیکھے۔ بہت سے لوگوں نے اپنے پسندیدہ علاقوں میں رہائشی اور بزنس پلاٹس کی خریداری بھی کی۔ اس موقع پر وزٹ کرنے والے پاکستانیوں نے پاکستان پراپرٹی ایکسپو کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایکسپو مستقبل میں بھی ہوتے رہنے چاہیں تاکہ اوورسیز پاکستانی یہاں رہ کر اپنی پسند کی پراپرٹی حاصل کرسکیں کیونکہ پاکستان جاکر ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ مناسب پراپرٹی کے حصول کے لیے جگہ جگہ پھرتے رہیں لہٰذا بیرون ملک ایسی سکیموں کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

مزید :

تارکین پاکستان -رئیل سٹیٹ -