اگر آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ نوٹیفکیشن سے کوئی بھی آپ کا میسج نہ پڑھ سکے تو یہ خبر آپ کیلئے ہے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ نوٹیفکیشن سے کوئی بھی آپ کا میسج نہ پڑھ سکے تو یہ ...
اگر آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ نوٹیفکیشن سے کوئی بھی آپ کا میسج نہ پڑھ سکے تو یہ خبر آپ کیلئے ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون لاک بھی ہو تو واٹس ایپ کے نوٹیفکیشن میں آنے والے میسج کا ٹیکسٹ بھی نظر آرہا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے میسج کو کھولے بغیر بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ کا فون کہیں پڑا ہے اور آپ پاس نہیں ہیں تو کوئی بھی شخص آپ کے واٹس ایپ پر آنے والا میسج پڑھ سکتا ہے اور آپ کو اس کا علم بھی نہیں ہو گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس طریقے سے کوئی آپ کا میسج نہ پڑھ سکے تو یہ خبر آپ ہی کے لیے ہے۔ 
ڈیلی سٹار کے مطابق واٹس ایپ نے ایک فیچر دے رکھا ہے جس کے ذریعے آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ نوٹیفکیشن میں میسج کا ٹیکسٹ ظاہر ہو یا نہیں۔ آئی فون صارفین سیٹنگز میں جا کر نوٹیفکیشنز پر کلک کریں اور پھر ’شو پریویوز‘ (Show Previews)کا آپشن منتخب کریں۔ یہاں سے آپ Neverیا When Unlockedکے آپشنز میں سے کوئی ایک منتخب کر سکتے ہیں۔
اسی طرح اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو آپ سیٹنگز میں جا کر ’لاک سکرین‘ کے آپشن میں جائیں اور نیچے سکرول کرتے ہوئے نوٹیفکیشنز کا آپشن منتخب کریں۔ یہاں سے آپ اسے آف بھی کر سکتے ہیں یا پھر بٹن پر کلک کرکے سیٹنگ کو ’آئیکنز اونلی ‘ (Icons only)بھی کر سکتے ہیں، جس سے آپ کو واٹس ایپ پر آنے والے میسج کا ٹیکسٹ نوٹیفکیشن میں نظر آنا بند ہو جائے گا۔ اب جب تک آپ کا فون ’ان لاک‘ نہیں ہو گا، تب تک کوئی آپ کا واٹس ایپ میسج نہیں پڑھ سکے گا۔