ڈاکٹر یاسمین راشد کامرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان ، انہوں نے یہ قدم کس سے متاثر ہو کر اٹھایا؟

ڈاکٹر یاسمین راشد کامرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان ، انہوں نے یہ ...
ڈاکٹر یاسمین راشد کامرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان ، انہوں نے یہ قدم کس سے متاثر ہو کر اٹھایا؟

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مرنے کے بعد اپنے جسمانی اعضاءعطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزیرصحت کی طرف سے یہ اعلان ابوظہبی کے ایک میاں بیوی کی طرف سے اپنے بچے کے اعضاءعطیہ کرنے کے اقدام سے متاثرہو کر کیا گیا ہے۔ 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ”میری خواہش ہے کہ جب میں بستر مرگ پر ہوں تو میرے جو اعضاءکام کر رہے ہوں، انہیں کسی کی زندگی بچانے کے لیے استعمال کر لیا جائے۔“ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ماں باپ نے اپنے بچے کے اعضاءعطیہ کیے ہیں۔ میرے خیال میں اس سے بڑی قربانی اور کوئی نہیں ہو سکتی۔“

ان کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی کی ایک فیملی نے اپنے بیٹے کے انتقال سے چند منٹ قبل ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اس کا جگر اور گردہ پاکستان کو عطیہ کر دیا۔ میں اس فیملی کی شکرگزار ہوں۔ آج ان کے ا س احسان کی وجہ سے 2لوگوں کی جان بچ گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -