"ہم جنازوں پر نہیں جاسکے اور یہ پارٹیاں کرتے رہے" اپوزیشن کی تنقید کے بعد بورس جانسن نے معافی مانگ لی

"ہم جنازوں پر نہیں جاسکے اور یہ پارٹیاں کرتے رہے" اپوزیشن کی تنقید کے بعد بورس ...
سورس: Facebook

  

لندن  (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران وزیر اعظم ہاؤس 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں پارٹی منعقد کرنے پر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے معافی مانگ لی۔

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران 20 مئی 2020 کو 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں ایک پارٹی منعقد کی گئی  تھی جس میں وزیر اعظم بورس جانسن بھی شریک ہوئے تھے۔ معاملہ سامنے آنے پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا تھا ۔ اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم تو جنازوں میں بھی نہیں جا سکے لیکن یہ پارٹیاں کرتے رہے ہیں۔

سوالات کے ہفتہ وار سیشن کے دوران  بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کی مکمل ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اندر کام کیلئے جانے سے پہلے  25 منٹ کیلئے پارٹی میں شریک ہوئے تھے، ان کے خیال میں یہ کام کے سلسلے میں ہونے والی کوئی تقریب تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -