سعودی عرب میں ایک دن میں کورونا کے نئے کیسز کا ریکارڈ بن گیا، تشویشناک خبر آگئی

سعودی عرب میں ایک دن میں کورونا کے نئے کیسز کا ریکارڈ بن گیا، تشویشناک خبر ...
سعودی عرب میں ایک دن میں کورونا کے نئے کیسز کا ریکارڈ بن گیا، تشویشناک خبر آگئی
سورس: Creative Commons

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار 362 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک مجموعی طور پر کورونا وائرس سے پانچ لاکھ 93 ہزار 545 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مملکت میں کورونا سے دو اموات بھی ہوئیں جس کے بعد اب تک اس وبا میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہزار 899 ہوگئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -