پی ٹی آئی نے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی کس حلقے سے الیکشن لڑینگے ؟

پی ٹی آئی نے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی کس حلقے سے ...
پی ٹی آئی نے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی کس حلقے سے الیکشن لڑینگے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کردی گئی ہیں۔ 

تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق پارٹی چیئرمین گوہر علی خان این اے 10 بونیر سے انتخابات میں حصہ لیں گے، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر این اے 19 جبکہ علی امین گنڈا پور این اے 44 سے الیکشن لڑیں گے۔ 

خیال رہے کہ جمعرات کے روز بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی امیدواروں سے متعلق عمران خان سے مشاورت کرلی گئی ہے، عمران خان سے ٹکٹوں پر مشاورت کیلئے اجازت نہیں دی جا رہی تھی، ایک دو روز میں امیدوار متعلقہ آر او کے سامنے ٹکٹ فائل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں عدالتی حکم جمع کروا چکے ہیں اب صاف شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آرڈر ہو چکا ہے کہ بلے کا نشان الاٹ کیا جائے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ بلے کے نشان کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے، پی ٹی آئی کا نشان کے ساتھ جانا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کہ ذمہ داری ہے کہ الیکشن شفاف ہو، عدالت کا احترام کریں اور اس کے فیصلے پر عمل کریں۔

مزید :

سیاست -