پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی
موہالی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور افغانستان کے درمیان جاری 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
موہالی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کو بھارت نے 17.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے جواب میں بھارت کی جانب سے شیوَم دُوبے نے 60، جتیش شرما نے 31 اور تِلک ورما نے 26 رنز بنائے۔افغانستان کے طرف سے بولنگ کرتے ہوئے مجیب الرحمان نے 2 جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔