پنجاب پولیس کی ویلفیئر رجیم ‘انٹرنل ورکنگ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کردیا، آئی جی 

پنجاب پولیس کی ویلفیئر رجیم ‘انٹرنل ورکنگ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کردیا، آئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کی ویلفیئر رجیم اور انٹرنل ورکنگ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کردیا گیا ہے،مہینوں اور ہفتوں میں ہونے والا دفتری کام اب دنوں اور گھنٹوں میں پایہ تکمیل پہنچے گا، سٹیشنری اور اخراجات کی بچت ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس آئی ٹی برانچ اور پی آئی ٹی بی کے باہمی اشتراک سے سافٹ وئیر تیار، ویلفیئر برانچ کی ورکنگ پیپر لیس ہو گئی۔اضلاع سے ویلفیئر برانچ میں آنے والے میڈیکل کلیم کے دستاویزات اب ڈیجیٹل طور پر پراسس ہونگے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس پہلا ادارہ ہے جس نے کانسٹیبل سے لے کر افسران تک پوری فورس کا ریکارڈ آن لائن کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں چئیرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی قیادت میں آئے وفد میں ایڈیشنل ڈی جی قاسم افضل اور جوائنٹ ڈائریکٹر سالک فاروق شامل تھے جبکہ ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین،چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز اور عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ کی ورکنگ کو مکمل طور پرڈیجیٹل کرنے کیلئے ایم او یو سائن کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چئیرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ 

مزید :

علاقائی -