حکمران مہنگا ئی کاجن قا بو کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں،اعظم حسین
لاہور (سٹی رپورٹر) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ حکمران مہنگا ئی کاجن قا بو کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں،حکمران عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دینے والے اقدامات کرکے عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں،ڈاکے ، فا قے ،مہنگائی اور بےروز گاری کے سا تھ بجلی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ نے عوام کا جینا حرام کردیاہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ انتخابات میں عوام ملک میں مہنگا ئی اور بے روز گاری کا سبب بننے والی جماعتو ں کو بالکل بھی ووٹ نہ دیں۔
اور آ زمائے ہو ئے چہرو ں کی بجائے نیک اور صا لح امیدواروں کو ووٹ دیکر ایوانو ں میں پہنچا ئیں جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہو ں ۔ انہو ں نے کہاکہ جے یو آئی (س) اپنے قا ئد مو لانا سمیع الحق کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے اسلام نظام کے عملی نفاذ کیلئے پر امن جد وجہد جاری رکھے ہو ئے ہے۔#/s#