دالوں کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے،ترجمان ریسرچ یونٹ

دالوں کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے،ترجمان ریسرچ یونٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ ملکی خودانحصاری کی منزل کے حصول کیلئے دالوں کی پیداوار میں اضافہ انتہائی نا گزیر ہے لہذا کاشتکار دالوں کی ڈرل سے لائنوں پر کاشت اور بوقت کاشت فاسفورس کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں دالوں کی پیداوار میں اضافہ، ملکی خود کفالت اور درآمد پر انحصار کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار دالوں کی کاشت کو گھریلو سطح پر فروغ دیں اور بھرپور پیداوار کے حصول کو یقینی بنائیں۔

 کیونکہ اس سے کاشتکاروں کی گھریلو اور ملکی ضرورت پورا کرنے میں مدد ملے گی محکمہ زراعت کے مذکورہ منصوبہ کے تحت دالوں کی ترقی دادہ اقسام کے تصدیق شدہ بیج ، ڈرل سے لائنوں میں کاشت، جڑی بوٹی مار ادویات کے استعمال اور دالوں کی مخلوط کاشت کیلئے ماہرین کی زیر نگرانی کاشتکاروں کو مکمل آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔