معاشرے کے مستحقین کی مالی مددقابل تحسین ہے،شوکت بابر

 معاشرے کے مستحقین کی مالی مددقابل تحسین ہے،شوکت بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی وجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہاہے کہ معاشرے کے مستحقین کی مالی مددقابل تحسین ہے،ہم اپنے رفاعی ہسپتال میں ناداروں اوربیماروں کوفری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتے رہیں گے۔زندہ ضمیر انسان ہردم انسانیت کی خدمت کومقدم رکھیں۔

،صلہ رحمی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ محروم طبقات کوبنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ نے امسال بھی انتہائی منظم انداز میں تین لاکھ خاندانوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے ہیں،ہمارا مقصد انہیں شدیدسردی موسم کے منفی اثرات سے بچانا تھا۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے ڈونرزکی مدد سے پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں لاکھوں ضرورتمندوں کوگرم ملبوسات کی فراہمی سے قلبی سکون حاصل ہوا۔ان شائ_ اللہ آئندہ برس بھی دوملین خاندانوں میں گرم کپڑے تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ثروتمند لوگ اپنے وسائل ضرورتمندوں پرنچھاورکریں۔اپنی حیات میں اپنے ہاتھوں سے کئے صدقات زیادہ روحانیت اور اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں آنیوالے بیمار اورنادارلوگ مایوس نہیں ہوتے۔محتاجوں کی بھوک مٹانے کیلئے دین دسترخوان بھی سجاتے رہیں گے۔