مچھلی کی افزائش کے نظام میں بہتری لانا ہوگی،ترجمان ماہری پروری
لاہور (پ ر)محکمہ ماہی پروری کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی حامل مچھلی کی مختلف اقسام بشمول سنگھاڑی،رہو، سول، بام،ترکنڈا،ٹرا_¶ٹ، ڈمرہ، ملی وغیرہ پائی جاتی ہیں جن کی افزائش کے نظام میں بہتری لا کر ان کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتاہے۔
محکمہ ماہی پروری فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں بہتر معیار کی مچھلی کی قیمت انتہائی زیادہ ہے اسلئے لوگ سستی مچھلی کی خرید کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان میں فارمی مچھلی بھی وافر مقدار میں دستیاب ہے لیکن اس کا ذائقہ اور معیار دریائی مچھلی کے برابر نہ ہے اسلئے لوگ دریاکی مچھلی کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کے دریا_¶ں میں مچھلی کی افزائش بہتر بنانے کیلئے نئی ہیچریاں قائم کر دی جائیں تو ملکی ضرورت پوری کرنے کے علاوہ اضافی مچھلی برآمد کرکے اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرہ ارض پر مچھلی ایک صحت منداورانسان کیلئے مفید خوراک ہے لیکن اس کی پاکستان میں مارکیٹنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مچھلی کی پرورش اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں م_¶ثرپالیسی تشکیل دینے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹھنڈے اور سمندری پانی کی مچھلیوں کی تجارت اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے معاشی استحکام بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔