لاہور (سٹی رپورٹر) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ مولانا ایثار القاسمی شہید سچے عا شق صحابہ تھے،مولانا ایثار القاسمی نے اپنی زند گی نامو س صحا بہ کیلئے و قف کر رکھی تھی وہ سنی علماءکونسل کا عظیم سرما یہ تھے،اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ان کی قومی اسمبلی میں کاو شیں تاریخ کا حصہ ہیں ۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ مولانا ایثار القاسمی شہید جرات اور بہادی میں اپنی مثال آ پ تھے انہو ں نے اپنی ساری ز ند گی د فاع صحا بہ میں گزاری نامو س صحا بہ کیلئے انہیں کئی بار جیل جانا پڑا متعدد بارہتھکڑیاں لگنے کے باوجو د انہوںنے آ خری سا نس تک صحا بہ واہل بیت کے دفا ع پر کو ئی کمپروما ئز نہیں کیااور اپنی جان صحابہ ؓکے نامو س پر قر بان کرکے تاریخ میں زند ہ ہوگئے۔ انہو ں نے کہاکہ مولانا ایثارالقاسمی شہید آ ج بھی ہمارے دلو ں میں زند ہ ہیں ان کی دینی اورسیا سی میدان کے علاوہ نامو س صحابہ کیلئے دی جانی والی قر بانی کہ ہم خراج تحسین پیش کر تے ہیں
اللہ تعالی ان کی کامل مغفر ت فرمائے اور انہیں جنت الفردو س میں اعلی مقام عطا ءفرمائے۔ #/s#