دینی تحریکوں کے امیدوار کی حمایت کرینگے،ہشام ظہیر
لاہور(پ ر)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر سندھ کے ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوئے۔ملک بھر میں جمعیت اہل حدیث پاکستان کی تنظیم نو، ر ±کنیت سازی، عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔کراچی پہنچنے پرسندھ کے ذمہ دران نے پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران جما عتی ذمہ دران، کارکنان، مختلف عمائدین سے ملا قاتیں کیں۔ اس موقع پر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کا کہنا تھا جمعیت اہل حدیث پاکستان عام انتخابات میں دین پسند، دینی تحریکوں کے امیدوار کی حمایت اور سپورٹ کر ے گی۔ ہما ری شروع دن سے اولین ترجیح اسلام پسند، اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ قوتوں کی حمایت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت اہل حدیث پاکستان اہلحدیثوں کی نمائندہ جما عت ہے۔
ان شا ئ_ اللہ تعالیٰ علامہ احسان الہٰی ظہیر شہید ? کا دور واپس لا کر دم لیں گے۔علاوہ ازیں علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے مسجد خالد بن ولیدمعہد القرآن الکریم گلستان جو ہر میں علمائ_ ، نوجوان کی تربیتی نشست سے خطاب کیا اس موقع پر علامہ عبد اللہ غازی، ڈاکٹر حماد حسین نے عوام و علمائ_ سے ملا قات کا اہتمام کیا ان کے علاوہ محترم حفیظ الرحمن لکھوی کے بھائی شیخ مولانا خلیل الرحمن لکھوی، مولانا شریف حصاروی، مولانا فاروق قصوری، مولانا طیب ڈوگر، مولانا عتیق الرحمن علوی، مولانا یونس صدیقی، مولانا طاہر باغ، مولانا ڈاکٹر محمد حسین لکھوی، رانا عبد العلیم خان، ضیائ_ الحق، یعقوب طاہر، عبد الرحمن عاجز، حافظ طلحہ فاروق، مولانا عباس ٹھٹیالوی کے علاوہ سیکنٹروں علمائے مشائخ نے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ساتھ اپنے اداروں سمیت ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔