محمد اکرم اور محمد مستجاب جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے کوآرڈی نیٹر مقرر
لاہور (پ ر) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان، یو کے (رجسٹرڈ) کی مرکزی باڈی نے سینئر نائب صدر پاکستان (JAP) نعیم خان کی مشاورت سے کالم نگار،فیچر رائٹر محمد اکرم اور محمد مستجاب کو لاہور میں کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا ۔ اس موقع پر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بانی و مرکزی صدر میاں عامر علی‘ مرکزی سیکرٹری جنرل آصف قائمی‘ صدر امان اللہ کھوکھر‘ جنرل سیکرٹری جاوید انجم‘ سینئر نائب صدر نعیم خان‘ صدر وومن ونگ حمیرا ثناءنے مستجاب اور اکرم کو مبارک باد پیش کی۔
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان / یو کے میاں عامر علی مرکزی صدر کی قیادت میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے شب و روز اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔