کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن کی ڈاکٹر فرقان حمید کے اعزاز میں تقریب
لاہور(فلم رپورٹر) کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے لاہورآرٹس کونسل الحمراءاورسترنگاکلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاک ترکیہ 76 سالہ سفارتی تعلقات ، ثقافتی سرگرمیوں اور ترکیہ کی ہردلعزیزشخصیت،ہیڈ آف اردوڈیپارٹمنٹ ترکش ریڈیواینڈ ٹیلی ویژن اور صدر ترکیہ کے اردومترجم ڈاکٹر فرقان حمید کے اعزاز میں تقریب کاانعقادکیاگیا۔الحمراءمیں ہونے والی اس تقریب میں ترکیہ کے اعزازی قونصل جنرل درمیش باشتو اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءطارق محمود چودھری مہمان خصوصی تھے ۔پروڈیو سر صفدر ملک،ڈائریکٹر مسعو د بٹ،چودھری اعجاز کامران ، چودھری ذوالفقار علی مانا ، ناصر ادیب ، حامد رانا ، پروڈیوسر اظہر بٹ ، ادکارہ دردانہ رحمان ، سہیل صابری ،شیخ عابد رشید ،گٹارسٹ سجاد طافو ، طاہر بخاری ،ٹھاکرلاہوری ، حسن عباس زیدی ، زین مدنی ،یاسر جاوید،وسیم رحمان،اشفاق حسین ، عمران راج ،معین زبیر،محمد قربان اوردیگر نمایاںتھے ۔ ڈاکٹر فرقان حمیدنے کہا پاکستان اور ترکیہ کے مثالی تعلقات ہیں۔ترکیہ کے پروڈیوسر پاکستان کے ساتھ بڑے پیمانے پر کام کرناچاہتے ہیں۔دونوں ملک ایک ڈرامہ صلاح الدین ایوبی بنارہے ہیں۔مشترکہ فلم بھی بننی چاہیے ۔ احتشام سہروردی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔اعزازی قونصل جنرل درمیش باشتو نے کہا کہ دونوںممالک کے ثقافتی تعلقات بہتر ہونے چاہئیں۔انجم شہزاد نے نعت رسول مقبول پیش کی۔صدرسی جے ایف پی طاہربخاری نے استقبالیہ پیش کیا۔آخرمیں سی جے ایف پی کی جانب سے قونصل جنرل درمش باشتو اور ڈاکٹر فرقان حمید کوشیلڈز پیش کی گئیں۔