شاہین کیویزمیں پہلاٹی 20آج 

شاہین کیویزمیں پہلاٹی 20آج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     آکلینڈ (نیٹ نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ نے کہا کہ آج ٹیم جیت کا عزم لیکرمیدان میں اترے گی تمام کھلاڑیوں نے سیریز کے لئے سخت محنت کی ہے آج پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہمارے پاس 17 میچز ہیں جس میں ہم مختلف کمبینیشنز آزمانا چاہتے ہیں تاکہ میگا ایونٹ میں ہمارے پاس اچھی بینچ اسٹرینتھ موجود ہو۔انہوں نے بابراعظم کے آو_¿ٹ فارم ہونے کے حوالے سے کہا کہ ایک یا دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ ہمارے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

، ہر کھلاڑی پر ایسا ٹائم آتا لیکن پلئیرز انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ کہا کہ کینگروز کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں زیادہ اوورز کروانے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھا جسکی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے آرام کروایا۔ٹی20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہم آئی سی سی ایونٹس میں وہ نتائج حاصل نہیں کر سکے جسکی ہماری قوم توقع کررہی ہے، اپنی غلطیوں پر قابو پاکر ملک کیلئے ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے ہم سب کھلاڑیوں کا مقصد نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنا ہے جس کے لئے ہم سب متحد ہیں۔