(ن) لیگی خاتون رہنما عائشہ رجب کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی خان نے این اے 97 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا پارٹی کیلئے رجب علی خان کی بے شمار قربانیاں ہیں،جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اورکارنر میٹنگز میں بڑے قافلوں کیساتھ شرکت کی اور ہر پلیٹ فارم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردار ادا کیا لیکن مجھے پارٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کیا گیا۔اس لئے میں حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گی۔
عائشہ رجب