گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں
اسلام آباد (این این آئی)نگران حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں -نگران حکومت نے آنکھیں بند کر کے قیمتیں بڑھا دیں یہ دیکھنا گوارہ بھی نہ کیا کہ کیا غریب عوام اس بے انتہا اضافے کو برادشت بھی کر سکیں گے یا نہیں - جن گیس صارفین کا گیس کا بل گزشتہ سردیوں میں 2ہزار روپے آتا تھا اس بار دسمبر کا بل 20ہزار کا ہندسہ کراس کر چکا ہے-اسلام آباد میں گیس کے بل دیکھ کر ہی صارفین نگران حکومت پر پھٹ پڑے-سوئی گیس صارفین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے غریب عوام کو زندہ درگور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی- شاہی محلوں میں رہنے والوں کو غریب کی زندگی کا پتہ ہوتا تو یہ ظلم کبھی نہ کرتے-اسکمر توڑ مہنگائی میں سوئی گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ملکی قرضہ ان غریب صارفین سے پورا کرنے کے چکر میں ہے جبکہ عوام فا قو ں پر مجبور ہیں۔سوئی گیس صارفین نے نگران حکومت سے اپیل کی ہے کہ خداراہ سوئی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا نوٹس لیکر اسے کم کیا جائے اور غریبوں کی بددعائیں لینے کی بجائے دعائیں لی جائیں۔
گیس قیمتیں