ہمیں اب تک انتخابی مہم چلانے کی آزادی نہیں ملی، بیرسٹر علی ظفر
اسلام آباد (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ یقین ہے الیکشن متنازعہ نہیں ہوگا، ہمیں اب تک انتخابی مہم چلانے کی آزادی نہیں ملی،سوشل میڈیا پر کسی کا کوئی کنٹرول نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غلط تھا، پشاور ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے مگر ہمیں ابھی تک انتخابی مہم چلانے کی آزادی نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ ہرعدالت کی عزت ہوتی ہے، فیصلے پر تنقید ہونی چاہئے ذاتیات پر نہیں آنا چاہیے، ہماری عدالتیں بہت اچھا کام کررہی ہیں، کیس مخالفت میں ہو تو ہم تنقید شروع کردیتے ہیں، فیصلہ حق میں ہو تو ہم کہتے ہیں بہترین ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یقین ہے الیکشن متنازعہ نہیں ہوگا، سوشل میڈیا پر کسی کا کوئی کنٹرول نہیں، شفاف الیکشن سے پوری قوم کو فائدہ ہوگا، سپریم کورٹ نے الیکشن کیلئے اہم فیصلے کئے، اسلام آبادہائیکورٹ بھی اہم فیصلے کرچکی ہے۔
بیرسٹر علی ظفر