الیکشن کمیشن وزیر اطلاعات کی بیان بازی کا نوٹس لے، فیصل کنڈی

   الیکشن کمیشن وزیر اطلاعات کی بیان بازی کا نوٹس لے، فیصل کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے نگران وزیر اطلاعات کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کے منشور سے تکلیف مخالفین کو ہو رہی ہے اظہار نگران کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ مرتضیٰ سولنگی نگران وزیر اطلاعات ہیں یا کسی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات،الیکشن کمیشن نگران وزیر اطلاعات کی سیاسی بیان بازی کا نوٹس لے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غریبوں کی بات کرتے ہیں تو مراعات یافتہ عناصر کو تکلیف ہوتی ہے  قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تباہ حال اور شکست خوردہ ملک کی دوبارہ تعمیر کی تھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب بھی اقتدار میں آئیں غریبوں کے بچوں کو روزگار دیا  صدر آصف علی زرداری اقتدار میں آئے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا،آج ہر نوجوان کا نعرہ ہے بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ ہے عوام خوشحال تو پاکستان خوشحال قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور ان کے جانشین جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں،پیپلزپارٹی عوام کی دعاؤں اور ووٹ سے اقتدار میں آتی ہے تو ملک کے خزانے میں بھی برکت آتی ہے۔

فیصل کنڈی 

مزید :

صفحہ آخر -