سانحہ جڑانوالہ‘جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے کابینہ فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

    سانحہ جڑانوالہ‘جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے کابینہ فیصلے کیخلاف درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کی عدالت کی کاز لسٹ کینسل ہونے کی وجہ سے سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایات کیلئے مہلت دے رکھی ہے،بشپ آزاد مارشل سمیت دیگر ان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کی ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر کمیشن نہیں بنا سکتے،رپورٹ حقائق کے منافی ہے، استدعا ہے کہ عدالت سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم جاری کرے۔

سانحہ جڑانوالہ

مزید :

صفحہ آخر -